”خاتون نوجوان لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہوئے دبئی لے جانے کیلئے رضا مند کرتی اور ۔۔“ آخر کار پولیس نے پکڑ لیا

”خاتون نوجوان لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہوئے دبئی ...
”خاتون نوجوان لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہوئے دبئی لے جانے کیلئے رضا مند کرتی اور ۔۔“ آخر کار پولیس نے پکڑ لیا

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) نازیبا ویڈیوز  بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو  گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے مطابق گرفتار ملزمہ خواتین کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے انھیں بلیک میل کرتی اور  پھر بلیک میلنگ کے ذریعے انھیں دبئی جانےکے لیے رضامند کرتی تھی۔ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمہ اور اس کا اکرام نامی دوست دبئی میں جسم فروشی کا اڈہ چلاتے ہیں۔ 

سرائے عالمگیر کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے ملزمہ اور اس کے دوست کے خلاف شکایت درج کروائی تھی  جس کی بنیاد پر ملزمہ کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرنے کے بعد ان پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزمہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -