لاہور میں جنسی ہراسانی کے مقدمات درج کروانے میں کے رجحان میں کتنا اضافہ ہواہے؟ حیران کن انکشاف

لاہور میں جنسی ہراسانی کے مقدمات درج کروانے میں کے رجحان میں کتنا اضافہ ...
لاہور میں جنسی ہراسانی کے مقدمات درج کروانے میں کے رجحان میں کتنا اضافہ ہواہے؟ حیران کن انکشاف

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں جنسی ہراسانی کے مقدمات میں 300 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جنسی ہراسانی کو رپورٹ کرنے کے واقعات میں اضافہ گریٹراقبال پارک (مینار پاکستان)  واقعےکے بعد ہوا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں جنسی ہراسانی کے 642 مقدمات درج ہوئے، اگست میں 323 اور رواں ماہ 319 مقدمات درج ہوئے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نےکہا ہےکہ 110 مقدمات جھوٹے ثابت ہونے پر خارج ہو چکے ہیں، واقعات پہلے بھی ہوتے تھے لیکن خواتین مقدمات سے گریز کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی اور بے لباس کیے جانے کے واقعےکے بعد ہراسانی کے خلاف شکایات درج کرانےکا رجحان بڑھا، اس  واقعے نے خواتین کا حوصلہ بڑھایا کہ مقدمات درج کروائے جائیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش میرٹ پرجاری ہے، جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -