کے ایم سی کو پی ای سی ایچ ایس نالے کی صفائی سے روکنے کی درخواست ملتوی 

کے ایم سی کو پی ای سی ایچ ایس نالے کی صفائی سے روکنے کی درخواست ملتوی 
کے ایم سی کو پی ای سی ایچ ایس نالے کی صفائی سے روکنے کی درخواست ملتوی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں کے ایم سی کو پی ای سی ایچ ایس نالے کی صفائی سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی ۔

درخواست کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے دائر کر رکھی ہے ، دوران سماعت کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو پی ای سی ایچ ایس میں نالے کی صفائی نہیں کرنے دی جا رہی ،پی ای سی ایچ سوسائٹی نے نالے پر 60 دکانوں پر مشتمل مارکیٹ بنا رکھی ہے، افسران گجر نالے کی صفائی کرنے جاتے ہیں تو توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو جاتی ہے ، ہم نے سندھ ہائیکورٹ میں تمام صورتحال بیان کی تھی ، نالوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع ختم کئے جائیں ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکم امتناع ختم کرنے کا معاملہ آئندہ سماعت پر دیکھیں گے ، وکیل درخواست گزار نے التجا کی کہ درخواست کوگجر نالے سے متعلق زیر سماعت معاملے سے منسلک کیا جائے ۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس درخواست کو الگ سے سنا جائے گا ۔پی ای سی ایچ سوسائٹی کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -