بالی ووڈ میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے معاشقے کی خبریں ،اداکار کے چھوٹے بھائی سنی کوشل سے جب دونوں کی منگنی کا پوچھا گیا تو کیا جواب ملا ؟ 

بالی ووڈ میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے معاشقے کی خبریں ،اداکار کے چھوٹے ...
بالی ووڈ میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے معاشقے کی خبریں ،اداکار کے چھوٹے بھائی سنی کوشل سے جب دونوں کی منگنی کا پوچھا گیا تو کیا جواب ملا ؟ 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان معاشقے کی خبریں فلم انڈسٹری میں گردش کر رہی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی ہے تاہم دونوں کو متعدد مرتبہ مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیاہے جس نے کئی سوالات کھڑے کیئے ۔

بھارتی ویب سائٹ ” ای ٹائمز “ کو اداکار وکی کوشل کے چھوٹے بھائی” سنی کوشل“ نے خصوصی انٹرویو دیا جس میں لازمی طور پر بڑے بھائی وکی کوشل اور کترینہ کیف سے متعلق سوال تو ہونا ہی تھا ۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف کے بارے میں خبریں ہیں کہ انہوں نے منگنی کر لی ہے جبکہ کوشل کے والد نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے اور کترینہ نے بھی تردید کی ۔

ای ٹائمز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سنی کوشل سے جب بڑے بھائی وکی کوشل کی کترینہ کیف سے منگنی کی خبروں پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ” وہ بہت ہی مزاحیہ تھا ہم سب ہنس رہے رہے تھے ، ہم صبح سو کر اٹھے اور خبر پڑھی تو گھر میں ہنسی کا طوفان تھا ۔“

وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل سے جب پوچھا گیا کہ اگر ان کی کترینہ کیف سے ملاقات ہوئی تو بتائیے وہ کس طرح کی شخصیت کی مالک ہیں جس پر سنی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میری کترینہ کیف سے ملاقات اس وقت ہوئی جب ” دی فارگاٹن آرمی “ ریلیز ہوئی ، وہ کبیر خان کی بہت اچھی دوست ہیں جس کی وجہ سے وہ بھی وہاں پر موجود تھیں ، میں ان سے کچھ بار ملا ہوں اور وہ بہت ہی اچھی ہیں ۔“

مزید :

تفریح -