میں اس مسلم لیگ ن میں شامل نہیں تھی ، صحافی کے سوال پر مریم نواز نے حیران کن جواب دے دیا

میں اس مسلم لیگ ن میں شامل نہیں تھی ، صحافی کے سوال پر مریم نواز نے حیران کن ...
میں اس مسلم لیگ ن میں شامل نہیں تھی ، صحافی کے سوال پر مریم نواز نے حیران کن جواب دے دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم  لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ ایک ایکسٹینشن پہلے دی گئی اب چیئرمین نیب کو دی جا رہی ہے اس پر کیا کہیں گی تو مریم نواز نے جواب دیا کہ میں اس مسلم لیگ ن میں شامل نہیں تھی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوا ز، صفدر کی اپیلوں پر سماعت آج ہو رہی ہے ، مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں، کمرہ عدالت میں صحافیوں سے  غیر رسمی گفتگو کی ، صحافی نے پھر پوچھا کہ پہلے والی ایکسٹینشن میں مسلم لیگ ن نے ووٹ دیاتھا جس پر مریم نواز نے کہا کہ پہلے والی ایکسٹینشن میں ، میں شریک نہ تھی ، چیئرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو رد عمل دیں گے ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ نیب سے اپوزیشن کا کردار نکال دیاجائےاور حکومتی وزرا کے بھائیوں کو ڈال دیا جائے، حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرنا دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے ،جس حکومت کی بنیادہی دھاندلی ہے اس کا شفافیت سے کیا تعلق ،  حکومت کو چار سال بعد بھی دھاندلی کا سہار الینا پڑ رہا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -سیاست -