’ان لوگوں کی طرح نہیں جو اسلام کو ووٹ لینے کیلئے استعمال کرتے ہوں‘

’ان لوگوں کی طرح نہیں جو اسلام کو ووٹ لینے کیلئے استعمال کرتے ہوں‘
’ان لوگوں کی طرح نہیں جو اسلام کو ووٹ لینے کیلئے استعمال کرتے ہوں‘

  

ڈیرہ اسماعیل خان( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں ہوں جو اسلام کو ووٹ لینے کیلئے استعمال کرتے ہوں ، میں نے پاکستان سمیت دنیا کی تاریخ پڑھی ہے۔

ڈیرل اسماعیل خان میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ریاست مدینہ میں عدل کا نظام قائم کیا گیا تھا ،  پاکستان میں بڑے بڑے مافیا بیٹھے ہیں جو قانون کی بالا دستی قائم نہیں ہونے دیتے ۔ان کا کہنا ہے کہ  ہمیں این آر او دے دو،  باہر کے ملکوں میں کوئی دھاندلی کا نہیں سوچتا ، شرم کی بات ہے یہاں ایسے لوگ آئے جو اربوں کھا کر باہر بیٹھے ہیں اور تقرریں کرتے ہیں ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے ،  پچھلے سال 40 لاکھ ٹن گندم درآمدکی گئی ۔  گھی، دالیں اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں درآمد کر رہے ہیں۔ پرائمری ہیلتھ اور پرائمری تعلیم پر زور دینا ہو گا۔ بڑھتی ہوئی آبادی کو اناج کی فراہمی کے لئے سوچنا ہو گا ، آبادی کو کنٹرول یا اناج کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ آگے چل کر بھوک آئے گی ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  محسود اور وزیر قبائل کے لئے الگ الگ اضلاع بنائے جائیں گے ، دونوں کے مابین اراضی تنازع حل کریں گے ،  قبائلی علاقے پر خاص طور پر توجہ دیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -