امریکی عدالت نے دورہ امریکہ پر آئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سمن جاری کر دیے 

امریکی عدالت نے دورہ امریکہ پر آئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سمن جاری ...
امریکی عدالت نے دورہ امریکہ پر آئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سمن جاری کر دیے 

  

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے دورہ امریکہ کے آغاز پر ہی بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ،  نیویارک کی ضلعی عدالت نے سمن جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی92 نیو زکےمطابق سکھوں کی تنظیم نے رواں برس سترہ ستمبر کو بھارتی وزیراعظم کے خلاف کیس دائر کیا تھا جس میں بھارتی حکومت کے ہاتھوں سیکڑوں سکھوں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مجسٹریٹ کیتھرین پارکر کو مقدمے کا انچارج جج مقرر کر دیا گیا ہے ، دوسری جانب  نریندر مودی کی عدالت طلبی پر بھارتی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -