پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے توسیعی منصوبے کا نام تبدیل کر دیا گیا

پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے توسیعی منصوبے کا نام تبدیل کر دیا گیا
پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے توسیعی منصوبے کا نام تبدیل کر دیا گیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  حکومت نے اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا نام تبدیل کر دیا، توسیعی منصوبے کا نام جناح ہسپتال رکھا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں دو نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے ، دو سو بستروں پر مشتمل علامہ اقبال ہسپتال تعمیر کیا جائے گا، پولیس کلینک کے توسیعی منصوبے کا نام بدل کر جناح ہسپتال رکھا جارہا ہے ۔

وزارت صحت نے پولی کلینک ٹو کی بجائے جناح ہسپتال نام رکھنے سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا ،یہ ہسپتال جی الیون تھری میں تعمیر کیا جائے گا۔ دونوں منصوبے آئی ڈیپ تعمیر کرے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -