دلہن نے شادی والے دن اپنے ہونے والے شوہر کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ اس کے سارے ارمان ٹوٹ گئے ،شادی توڑ کر اپنے کزن کے ساتھ بھاگ گئی 

دلہن نے شادی والے دن اپنے ہونے والے شوہر کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ اس کے ...
دلہن نے شادی والے دن اپنے ہونے والے شوہر کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ اس کے سارے ارمان ٹوٹ گئے ،شادی توڑ کر اپنے کزن کے ساتھ بھاگ گئی 

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیا ہے ، دلہن نے شادی کے روز اپنے ہونے والے شوہر کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ فوری شادی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اپنے سابقہ محبوب کے ساتھ بھاگ کھڑی ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق 24 سالہ سیریا نے اپنے دلہا سیم کو نشے میں دھت دیکھا جس کے بعد اس نے فوری طور پر اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے کزن کے ہمراہ فرار ہوگئی جسے وہ ماضی میں پسند کرتی تھی۔سیریا اپنے دلہا کو نشے کی حالت میں دیکھ کر انتہائی افسردہ ہوگئی تھی اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کے ساتھ شادی نہیں کرے گی۔سیریا اور سیم کافی عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں ہی اپنی شادی پر خاصے خوش تھے لیکن سیریا کو اس بات کا قطعی علم نہیں تھا کہ سیم نشہ آور اشیاکا استعمال کرتا ہے۔

سیریا نے شادی کے دن سے متعلق بتایا کہ مجھے سیم کے پاس سے الکوحل کی بو آئی، پہلے مجھے لگا شاید یہ وہم ہے لیکن بعدازاں میں نے دیکھا کہ سیم مجھ سے نظریں چرا رہا ہے، اس نے ہماری شادی کی انگوٹھی بھی گرا دی تھی، وہ نہ ٹھیک سے بول پا رہا تھا اور نہ ہی چل پا رہا تھا۔دوسری جانب دلہن کے کزن نے جب یہ سارا ماجرا دیکھا تو اس نے فوراً اسے بھاگنے کا مشورہ دیا جسے سیریا نے بھی قبول کیا اور یوں وہ دونوں فرار ہوگئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -