نوازشریف کے شناخی کارڈ پر ویکسی نیشن کا جعلی اندراج ، کتنے ڈیٹا آپریٹرز کو معطل کر دیا گیا ؟ بڑی خبر 

نوازشریف کے شناخی کارڈ پر ویکسی نیشن کا جعلی اندراج ، کتنے ڈیٹا آپریٹرز کو ...
نوازشریف کے شناخی کارڈ پر ویکسی نیشن کا جعلی اندراج ، کتنے ڈیٹا آپریٹرز کو معطل کر دیا گیا ؟ بڑی خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں نواز شریف کی ویکسین کے جعلی اندراج پر ایم ایس نے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو معطل کرکے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ایک روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر جعلی کرونا ویکسی نیشن کے اندراج کا انکشاف ہوا تھا۔ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد ہسپتال کے ایم ایس نے کرونا وائرس کی ویکسین سے متعلق ڈیٹا انٹری کرنے والے 2 آپریٹرز کو معطل کردیا۔
واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق کمیٹی غلط اندراج کے ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ سکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ کمیٹی اگلے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی مجاز ہوگی۔واضح رہے کہ جمعرات 23 ستمبر کو بیرون ملک مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر لاہور میں جعلی ویکسینیشین کے اندراج کا انکشاف ہوا۔ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر بھی اپلوڈ کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر یہ اندراج گزشتہ روز 22 ستمبر کو شام 4 بج کر 4 منٹ پر کیا گیا۔
اپلوڈ کی گئی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کو سائنو ویک کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ جس سینٹر کے نام پر ویکسین کا اندراج ہوا وہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے۔ کرونا ویکسین کیلئے بنائی گئی ہاٹ لائن پر بھی آگر مذکورہ شناختی کارڈ کا نمبر 1166 پر بھیج کر تصدیق کی جائے تو اس میں بھی ویکسی نیشن کا اندراج دکھایا جاتا ہے۔ جب کہ انہیں دوسری کرونا ویکسین کی ڈوز کیلئے 22 اکتوبر کی بھی تاریخ دی گئی۔

مزید :

قومی -