نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کا آغاز،شاداب خان کی ٹیم ’ نادرن پنجاب ‘ نے ٹاس جیت لیا 

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کا آغاز،شاداب خان کی ٹیم ’ نادرن پنجاب ‘ نے ٹاس جیت لیا 
نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کا آغاز،شاداب خان کی ٹیم ’ نادرن پنجاب ‘ نے ٹاس جیت لیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل ٹی20 کپ کے اوپننگ مقابلے میں ناردرن کی ٹیم نے بلوچستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی20 کے افتتاحی میچ میں لیگ سپنر شاداب خان ناردرن جبکہ اوپنر امام الحق بلوچستان کی قیادت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔قومی ٹی 20 کپ میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے تمام 18 کھاڑی شامل ہیں۔

نیشنل ٹی20 کے افتتاحی میچ میںسپنر محمد نواز ، بلے باز آصف علی اور فاسٹ بولر حارث رو¿ف ناردرن کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب بلوچستان کے اسکواڈ میں پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا کوئی رکن شامل نہیں تاہم حارث سہیل، جنید خان اور یاسر شاہ بلوچستان کے اہم ہتھیار ہونگے۔

ناردرن پنجاب کا اسکواڈکے سکواڈ میں شاداب خان (کپتان) ، محمد نواز (نائب کپتان) ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر) ، علی عمران ، آصف علی ، حیدر علی ، حارث رو¿ف ، عماد وسیم ، موسیٰ خان ، ناصر نواز ، سلمان ارشاد ، سہیل اختر ، سہیل تنویر ، عمر امین ، زمان خان اور ذیشان ملک شامل ہیں 

بلوچستان کا اسکواڈکے سکواڈ میں امام الحق (کپتان) ، بسم اللہ خان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) ، عبدالواحد بنگلزئی ، اکبر الرحمن ، عاکف جاوید ، عماد بٹ ، ایاز تساوور ، گوہر فیض ، حارث سہیل ، جلات خان ، جنید خان ، کاشف بھٹی ، خرم شہزاد ، محمد ابراہیم سنر، عمید آصف اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔

ڈومیسٹک ٹی20 کا دوسرے میچ سینٹرل پنجاب اور دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -