ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیلوں کا کیس ، مریم نواز نے نیا وکیل کرلیا

ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیلوں کا کیس ، مریم نواز نے نیا وکیل کرلیا
ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیلوں کا کیس ، مریم نواز نے نیا وکیل کرلیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیلوں میں مریم نواز نے نیا وکیل کر لیا، اب امجد پرویز کی جگہ عرفان قادر مریم نواز کے وکیل ہوں گے ۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور صفدر اعوان کی اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نےکی ،   عدالت نے مریم نوا زکو آج تک نیا وکیل کرنے کی مہلت دی تھی ۔ عدالت کو بتادیا گیا کہ مریم نواز نے نیا وکیل کر لیا ہے اب عرفان قادر نئے وکیل ہیں ، کیس سٹڈی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عرفان قادر کو خوش پیش ہو کر کیس سٹڈی کا وقت مانگنا چاہئے تھا ، تاثر دیا جا رہا ہے کہ آپ لوگ تاخیر حربے استعمال کر رہے ہیں ، مریم کے پہلے وکیل امجد پرویز کو ایک درخواست اور میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا چاہیے تھا۔ وقت دے دیتے ہیں لیکن عرفان قادر عدالت میں خود پیش ہو کر بتائیں کہ وقت چاہیے۔

عدالت نے مریم نواز کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -