’پیسہ بولتا ہے ، بھارت میں کرکٹ کھیلنے سے کوئی منع نہیں کر ے گا‘ آسٹریلوی کرکٹر نے انٹر نیشنل کرکٹرز کو پیسوں کا لالچی قرار دے دیا 

’پیسہ بولتا ہے ، بھارت میں کرکٹ کھیلنے سے کوئی منع نہیں کر ے گا‘ آسٹریلوی ...
’پیسہ بولتا ہے ، بھارت میں کرکٹ کھیلنے سے کوئی منع نہیں کر ے گا‘ آسٹریلوی کرکٹر نے انٹر نیشنل کرکٹرز کو پیسوں کا لالچی قرار دے دیا 

  

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کرکٹ کے حق میں بیان دیتے ہوئے کرکٹرز کو پیسوں کا لالچی قرار دے دیا ۔

تفصیل کے مطابق  عثمان خواجہ بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورے منسوخ کیے جانے پر پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے۔پاکستان کے دوروں کو ختم نہیں کرنا چاہیے، کرکٹ کے لحاظ سے یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی یہی صورتحال ہو تو  بھارت کو کوئی منع نہیں کرےگا کیونکہ پیسہ بولتا ہے اور غالباً یہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میچز کے لیے پاکستان میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے جاتے ہیں اور پاکستان نے ایونٹس کے انعقاد سے ثابت کیا ہے کہ وہ محفوظ جگہ ہے۔

مزید :

کھیل -