نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں نادرن کی ٹیم نے بلوچستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

نادرن کی ٹیم نے 140 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔نادرن کی جانب سے حیدر علی 41گیندوں پر 58رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ان کی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں آصف علی 20 گیندوں پر 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بلوچستان کی جانب سے عاکف جاوید، یاسر شاہ، کاشف بھٹی اور عماد بٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بلوچستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے۔بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نادرن کی جانب سے محمد نواز  اور  حارث رؤف نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نادرن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -