قومی دن کے موقع پر سعودی عرب پر حملہ

قومی دن کے موقع پر سعودی عرب پر حملہ
قومی دن کے موقع پر سعودی عرب پر حملہ

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کے دفاعی نظام نے جازان کی جانب داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

یمن میں سرگرم عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کے فضائی دفاع نے کامیابی سے سعودی سرزمین پر داغا جانے والا میزائل تباہ کر دیا ہے۔عرب اتحاد کے بیان میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں یمن کے اندر موجود ان حملوں کے ماخذ کو ہر ممکن طور پر نشانہ بنایا جائے گا تاکہ ان حملوں کے سلسلے کو ختم کیا جاسکے۔یہ حملہ سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر کیا گیا ہے۔ 

مزید :

عرب دنیا -