خاتون کو اپنے شوہر کے بوس و کنار کی وجہ سے فالج ہوگیا
ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں ایک خاتون کو اپنے شوہر کے بوس و کنار کی وجہ سے فالج ہونے کا ایسا انوکھا واقعہ رونما ہو چکا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ برطانوی ڈاکٹر کرن راجن نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @dr.karanrپر لوگوں کو سنایا ہے۔ ڈاکٹر کرن بتاتے ہیں کہ یہ واقعہ 2011ءمیں پیش آیا جب یہ خاتون اپنے گھر میں بیٹھی ٹی وی دیکھ رہی تھی کہ اسے سٹروک آ گیااور اس کا آدھے سے زیادہ جسم مفلوج ہو گیا۔
ڈاکٹر کرن نے بتایا کہ اس خاتون کو ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ اور سکین وغیرہ کرنے سے یہ انکشاف ہوا کہ اس کی شہ رگ کو نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے اسے سٹروک آیا۔ اس کی شہ رگ کو نقصان کیسے پہنچا؟ اس سوال کے جواب نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا۔ خاتون نے بتایا کہ گردن پر اس جگہ پر اس کے شوہر نے ازدواجی تعلق کے دوران زور سے کاٹ دیا تھا، اس کے دو دن بعد خاتون کو سٹروک آ گیا۔ڈاکٹر کرن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں اور اب تک دنیا میں اس نوعیت کے صرف 3کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔