دوستوں نے مذاق میں دولہا کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر کر دی، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

دوستوں نے مذاق میں دولہا کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر کر دی، انتہائی افسوسناک ...
دوستوں نے مذاق میں دولہا کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر کر دی، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بخارسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) رومانیہ میں دولہا کے دوستوں نے شادی کے دوران مذاق مذاق میں دولہا کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر کر ڈالی۔ دی سن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رومانیہ کے شمال مغربی علاقے بیہور میں واقعہ بیلے فیلکس ریزارٹ میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے دوران چند مہمان مذاق میں دولہاکو ہوا میں اچھالنا شروع کر دیتے ہیں اور اس دوران بدقسمتی سے دولہا ان کے ہاتھ سے چھوٹ کر سر کے بل زمین پر آ گرتا ہے۔
منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ دولہا کو ہوا میں اچھال کر ایک بار کیچ کر لیتے ہیں اور پھر واپس ہوا میں اچھال دیتے ہیں مگر دوسری بار وہ اسے کیچ نہیں کر پاتے اور وہ سر کے بل زمین پر آ گرتا ہے جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس حادثے کے بعد بھی دولہازیادہ نقصان سے شاید بچ سکتا تھا لیکن مہمانوں نے ایک اور سنگین غلطی کر ڈالی اور دولہا کو گرنے کے فوری بعد اٹھا کر ایک کرسی پر بٹھا دیا۔ اگر وہ دولہا کو پیرامیڈکس کے آنے سے پہلے نہ اٹھاتے تو دولہا جلد صحت یاب ہو سکتا تھا۔ 
دولہا کا علاج کرنے والی ڈاکٹر لوسیا ڈیانا نے بتایا ہے کہ دولہا کی حالت اس وقت کچھ بہتر ہے، اگلے ہفتے اس کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے اور اس کے بعد ہی حتمی طور پر معلوم ہو سکے گا کہ وہ کب تک مکمل صحت مند ہو پاتا ہے۔دوسری طرف دولہا کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ان مہمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرائے گا۔ اس حوالے سے دولہا نے ایک وکیل کے ساتھ رابطہ بھی کر لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -