چہرے پر ظاہر ہونے والی وہ 5 علامات جن کے بعد خوراک تبدیل کرلینی چاہیے

چہرے پر ظاہر ہونے والی وہ 5 علامات جن کے بعد خوراک تبدیل کرلینی چاہیے
چہرے پر ظاہر ہونے والی وہ 5 علامات جن کے بعد خوراک تبدیل کرلینی چاہیے
سورس: Pxhere (creative commons license)

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے چہرے کی جلد ہماری خوراک کے متعلق بہت کچھ بتاتی ہے۔ اب ایک ماہر غذائیات نے چہرے کی جلد کے حوالے سے پانچ ایسی علامات بتادی ہیں، جو ظاہر ہونے پر ہمیں اپنی خوراک میں تبدیلی پر غور کرنا چاہیے۔ دی سن کے مطابق ڈاکٹر کیلی کراﺅلے اورڈاکٹر سٹیفن ہمبل نامی ان ماہرین نے بتایا ہے کہ جلد کا خشک ہو جانا، دانے اورکیل مہاسے نکلنا شروع ہو جانا، چہرے پر لکیریں اور جھریاں بننا شروع ہوجانا، جلد کی رنگت کا چہرے کے مختلف حصوں پر مختلف ہو جانا اور جلدی بیماری روزیشا (Rosacea)لاحق ہو جانا، یہ ایسی علامات ہیں جن کے ظاہر ہونے پر لوگوں کو اپنی غذا میں تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ 

ڈاکٹر سٹیفن کا کہنا تھا کہ ”جلد کا خشک ہوجانا سردی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے تاہم اس کی ایک وجہ ناقص خوارک بھی ہوتی ہے، لہٰذا آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اگر آپ کی جلد خشک ہو چکی ہے تو اس کا سبب کیا ہے۔ اگر اس کی وجہ خوراک ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو وٹامن ڈی کی کمی لاحق ہو چکی ہے، جسے پورا کرنے کے لیے آپ سپلیمنٹس کا استعمال کر سکتے ہیں۔“ 

ڈاکٹر کیلی کراﺅلے چہرے پر دانے اور کیل مہاسے نکلنا خون میں خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ وائٹ بریڈ، پاستہ، وائٹ رائس اور شوگر خون میں شوگر کا لیول بڑھا دیتی ہیں جس کے نتیجے میں جسم میں انسولین کی مقدار زیادہ پیدا ہوتی ہے اور اس کی زیادتی سیبم (Sebum)زیادہ پیدا ہونے کا سبب بنتی ہے اور یہی سیبم ہے جو ہمارے چہرے پر دانوں اور کیل مہاسوں کی وجہ بنتا ہے۔زنک، وٹامن اے اور ای کی حامل اشیاءان سے چھٹکارہ دلا سکتی ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -