اگر کوئی ایئرہوسٹس کسی مسافر کے ساتھ رومانوی تعلق قائم کرنا چاہتی ہوتو وہ کس کوڈ کا استعمال کرتی ہے؟ پہلی بار ایک ایئر ہوسٹس نے حیران کن انکشاف کردیا

اگر کوئی ایئرہوسٹس کسی مسافر کے ساتھ رومانوی تعلق قائم کرنا چاہتی ہوتو وہ کس ...
اگر کوئی ایئرہوسٹس کسی مسافر کے ساتھ رومانوی تعلق قائم کرنا چاہتی ہوتو وہ کس کوڈ کا استعمال کرتی ہے؟ پہلی بار ایک ایئر ہوسٹس نے حیران کن انکشاف کردیا
سورس: Flickr (creative commons license)

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرہوسٹسز کو جب کوئی مسافر پسند آ جائے اور وہ اس کے ساتھ رومانوی تعلق قائم کرنا چاہتی ہوں تو وہ اپنی دیگر ساتھی ایئرہوسٹسز کو ایک کوڈ کے ذریعے اس مسافر کے متعلق بتاتی ہیں۔ اب ایک ایئرہوسٹس نے یہ کوڈ پہلی بار دنیا کو بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایل جے نامی اس ایئرہوسٹس نے پوڈ کاسٹ” کنفیشنز آن دی فلائی“(Confessions on the Fly) میں بات کرتے ہوئے یہ راز منکشف کیا ہے۔

ایل جے بتاتی ہے کہ جب کسی ایئرہوسٹس کو کوئی مسافر پسند آ جاتا ہے تو وہ اپنی ساتھی ایئرہوسٹس کو اس طریقے سے اس مسافر کے بارے میں بتاتی ہے کہ وہ مسافر کے سامنے کھڑے ہو کر بات کر رہی ہوتی ہیں اور مسافر کو پتا نہیں چلتا کہ وہ اس کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔ ایل جے کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ایک ایئرہوسٹس دوسری سے پوچھتی ہے کہ وہ آج رات کیا کھانا پسند کرے گی؟ جواب میں دوسری اس مسافر کی طرف اشارہ کرکے کہے گی کہ ”آج میں اٹالین کھانا چاہتی ہوں۔“ 

ایل جے نے بتایا کہ اسی طریقے میں کوئی ایئرہوسٹس دوسری سے پوچھ بھی سکتی ہے کہ اسے کسی ایک مسافر میں دلچسپی ہے یا نہیں۔ اس صورت میں وہ دوسری ایئرہوسٹس سے اس مسافر کی طرف آنکھوں سے اشارہ کرتے ہوئے پوچھے گی کہ آج رات تم اٹالین کھانا پسند کرو گی۔ اس کے جواب میں دوسری ایئرہوسٹس کو اگر وہ مسافر پسند ہے تو وہ ہاں میں جواب دے گی، بصورت دیگر کہے گی کہ اسے اٹالین پسند نہیں ہے۔ اس فقرے کا مطلب یہ ہے کہ اسے مذکورہ مسافر پسند نہیں ہے۔اپنی اس گفتگو میں ایل جے نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ دو بار ہوائی جہاز میں پسند آنے والے مسافر کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -