دو سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی اپنے بھائی کے کمرے سے بازیاب، مسلسل ظلم سے وزن صرف 25 کلو رہ گیا، کراچی سے دل دہلا دینے والی خبر آگئی

دو سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی اپنے بھائی کے کمرے سے بازیاب، مسلسل ظلم سے وزن ...
دو سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی اپنے بھائی کے کمرے سے بازیاب، مسلسل ظلم سے وزن صرف 25 کلو رہ گیا، کراچی سے دل دہلا دینے والی خبر آگئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں دو سال قبل اغواءہوجانے والی لڑکی کو پولیس نے گزشتہ روز اس کے بھائی کے کمرے سے ہی بازیاب کرا لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق لڑکی کو کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں واقع گھر سے بازیاب کرایا گیا۔ اس 36سالہ لڑکی کا نام شاہین بتایا گیا ہے جسے اس کے اقبال احمد نامی بھائی نے ہی اغواءکرکے اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا۔ 

لڑکی کے ماموں نے شبہ ہونے پر اپنے بھانجے کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا اور جب پولیس نے چھاپہ مارا تو حقیقت میں گھر سے لڑکی برآمد ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ کمرہ باقی گھر سے الگ تھلگ تھا، جس میں لڑکی انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں موجود تھی۔ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیاجس نے دو سال سے لڑکی کو اس کمرے میں بند کر رکھا تھا۔ 

پولیس کے مطابق اگرچہ ملزم لڑکی کو کچھ کھانا مہیا کرتا رہا تھا لیکن لڑکی سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکی تھی اور جب اسے بازیاب کرایا گیا تو اس کا وزن محض 25کلوگرام تھا۔ لڑکی کا طبی معائنہ کرایا جا چکا ہے جس کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے۔ تاحال ملزم کے اپنی بہن کو گھر میں قید رکھنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -