بیٹوں نے 80سالہ باپ کی دھوم دھام سے شادی کردی، پوتے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے، ویڈیو سامنے آگئی

بیٹوں نے 80سالہ باپ کی دھوم دھام سے شادی کردی، پوتے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ...
بیٹوں نے 80سالہ باپ کی دھوم دھام سے شادی کردی، پوتے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے، ویڈیو سامنے آگئی

  

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک) لودھراں میں 80سالہ بزرگ دولہا دھوم دھام سے60سالہ دلہن بیاہ لایا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عبدالرزاق نامی اس دولہا کا تعلق تحصیل دنیا پور کے گاﺅں جلہ آرائیں سے ہے، جس نے شادی کی خواہش ظاہر کی ا ور اس کے بیٹوں اور پوتوں نے اس کی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے اس کی دھوم دھام سے شادی کروا دی۔ 

عبدالرزاق کے چار بیٹے تھے، جو اپنے دولہا باپ کو پھولوں سے سجی کار میں لے کر 60سالہ دلہن کے گھر گئے۔ بارات دلہن کے گھر پہنچی تو دولہا کے بیٹے اور پوتے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ اس موقع پر دولہابھی اپنے خوشی کے جذبات چھپا نہ سکا اور اپنے بیٹوں اور پوتوں کے ساتھ شادی کی خوشی میں رقص کرنے لگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لودھراں -