وزیراعظم کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
وزیراعظم کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کل (جمعہ کو) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 76واں اجلاس نیویارک میں جاری ہے، جس سے وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو خطاب کرینگے جبکہ کشمیر بنیادی نقطہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں، شاہ محمود قریشی نے مختلف وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔وزیر خارجہ نے تنازعہ کشمیر، بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جبکہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق پامالیوں پر ڈوزیئر بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب ورچوئل ہوگا۔

مزید :

قومی -