لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
سورس: screen grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہربنس پورہ میں ایک اوباش نوجوان نے را ہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر دیا،واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی ہے، اسی دوران پیلی شرٹ اور کیپ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتا ہے، خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا ، آوازیں کستا اور اشارے کرتا ہے۔پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے، ملزم کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔