نواز شریف کو ویکسین لگانے کا معاملہ، ایف آئی اے کی ٹیم ہسپتال پہنچ گئی، پھر کیا ہوا؟

نواز شریف کو ویکسین لگانے کا معاملہ، ایف آئی اے کی ٹیم ہسپتال پہنچ گئی، پھر ...
نواز شریف کو ویکسین لگانے کا معاملہ، ایف آئی اے کی ٹیم ہسپتال پہنچ گئی، پھر کیا ہوا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کی جھوٹی انٹری کرنے کے معاملے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ہسپتال سے ریکارڈ حاصل کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم نے بتایا کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم ہسپتال سے ویکسی نیشن سے متعلق ریکارڈ لے کر چلی گئی۔ محکمہ صحت کی تحقیقاتی ٹیم نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو ویکسین لگانے کی جھوٹی انٹری میں ملوث دونوں اہلکار معطل کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کی انٹری کی گئی تھی۔ روزنامہ پاکستان نے سب سے پہلے یہ خبر بریک کی تھی جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -