نو ماہ کی مدت میں 33افراد نے 15سالہ بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا 

نو ماہ کی مدت میں 33افراد نے 15سالہ بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ ...
نو ماہ کی مدت میں 33افراد نے 15سالہ بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے شہر ممبئی کے قریب 9 ماہ کی مدت میں 33 افراد کی جانب سے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ کئی بار اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد 2 کم عمر لڑکوں سمیت 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

رواں سال جنوری میں متاثرہ لڑکی کے دوست نے اس کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا لی اور پھر بلیک میل کر کے اس کا ریپ کرتا رہا۔لڑکے نے مبینہ طور پر بہت سے دوسرے لوگوں، دوستوں اور جاننے والوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور ان سب نے اسے نوعمر لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کو کئی بار اور ممبئی کے قریب کئی مقامات پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔لڑکی نے گزشتہ رات پولیس سے رجوع کیا اور وہ اب ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی درخواست پر 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وہ تقریبا تمام ملزمان کو جانتی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -