اسلام قبول کرنے کیلئے عمر کی حد کیا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام قبول کرنے کیلئے عمر کی حد کیا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
اسلام قبول کرنے کیلئے عمر کی حد کیا ہے؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی غیر مسلم کے اسلام قبول کرنے  کے لیے 10 سال کی عمر ہونا لازمی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق  شہری گلزار مسیح کی 14 سالہ  بیٹی کے قبول اسلام کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے حضرت علی ؓ کے مثال دی۔عدالت نے  کہا کہ قبول اسلام  کے حوالے سے فرد کی عمر نہیں بلکہ بلوغت کو دیکھا جائے گا۔عدالت کا کہنا تھا کہ اسلام10سال کی عمر میں تبدیلی مذہب کی اجازت دیتا ہے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے گلزار مسیح کی بیٹی چشمان کے قبول اسلام کو درست قرار دیا اور والدین کی جانب سے بچی کو ساتھ لیجانے کی درخواست کو مسترد کردیا ۔

مزید :

قومی -