کھلاڑیوں کی چیف سلیکٹر سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

کھلاڑیوں کی چیف سلیکٹر سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
کھلاڑیوں کی چیف سلیکٹر سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی چیف سلیکٹر وسیم خان سے ملاقات میں گلے شکووں کے انبار لگ گئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے چیف سلیکٹر سے ملاقات میں کپتان جویریہ خان کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

سدرہ نواز نے شکوہ کیا کہ کپتان دو تین کھلاڑیوں کے سوا کسی سے بات نہیں کرتیں۔ ندا ڈار نے گلہ کیا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف نصف سنچری سکور کی تھی لیکن کپتان نے ساتھی کھلاڑیوں کو داد دینے سے منع کردیا تھا۔

واضح رہے کہ  پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈین ٹیم سے ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے ون ڈے اور ٹی 20 میں وائٹ واش کیا تھا۔

مزید :

کھیل -