شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغانستان پر موقف واضح کردیا

شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغانستان پر موقف واضح کردیا
شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغانستان پر موقف واضح کردیا
سورس: Twitter

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے امریکی ہم منصب پر واضح کردیا کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کا متحمل نہیں ہوسکتا، افغانستان میں کسی بھی ممکنہ بحران کو روکنے کیلئے متحرک ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو افغانستان پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، ایک مستحکم اور پر امن افغانستان پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مزید افغان مہاجرین کے متحمل نہیں ہوسکتے، پاکستان افغانستان میں کسی بھی ممکنہ  بحران کو روکنے کیلئے متحرک ہے۔ ہم افغانستان میں عالمی برادری کے مثبت اور تعمیری کردار کے خواہاں ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطے کے فروغ کا خواہش مند ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -