ایک اور رکن پنجاب اسمبلی نے ترین گروپ کو خیر باد کہہ دیا

ایک اور رکن پنجاب اسمبلی نے ترین گروپ کو خیر باد کہہ دیا
ایک اور رکن پنجاب اسمبلی نے ترین گروپ کو خیر باد کہہ دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان  بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے ملاقات کی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران خرم لغاری نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے بات کی۔خرم لغاری حکومت سے ناراض ہوکر ترین گروپ میں شامل ہوئے تھے اور وہ حکومت کے خلاف بیان بازی میں سب سے آگے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -