کورونا وائرس کے وار جاری 2مریض جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 87فیصد ریکارڈ کی گئی،پاکستان میں مزید 121افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 72کی حالت تشویش ناک ہے،پاکستان بھر میں اب تک 30ہزار609کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں،کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 109 ہو چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 945 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل 3کروڑ 4 لاکھ 31ہزار 894کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 2 اعشاریہ 84 فیصد، ملتان میں 1 اعشاریہ 96 فیصد، مردان میں 1اعشاریہ 48فیصد اور کراچی میں 1اعشاریہ 24فیصد رہی۔
کورونا