آڈیٹر جنرل آفس کی توشہ خانہ کے ریکارڈ کا آڈٹ کرنے کیلئے تیاریاں 

آڈیٹر جنرل آفس کی توشہ خانہ کے ریکارڈ کا آڈٹ کرنے کیلئے تیاریاں 

  

 اسلام آباد(آن لائن) توشہ خانہ،سابق وزیر اعظم عمران خان نے کتنی مالیت کی اشیاء کس قیمت پر لی ہیں،آڈیٹر جنرل آفس نے آڈٹ کرنے کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے بیرون ملک دورے سے واپسی پر آڈٹ شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد توشہ خانہ کے ریکارڈ کا آڈٹ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل آڈٹ کی نگرانی میں توشہ خانہ کے ریکارڈ کا آڈٹ کیا جائے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے پونے چار سالہ دور حکومت میں بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف ان کی مالیت اور کس قیمت پر خریدی گئی ہیں سے متعلق آڈٹ کرایا جائے گا جس کی منظوری آڈیٹرجنرل کے بیرون ملک دورے سے واپسی پر دی جائے گی۔ 

آڈیٹر جنرل آفس

مزید :

صفحہ آخر -