اراکین سینٹ نے ٹول ٹیکس پر  استثنیٰ لینے سے معذرت کرلی 

 اراکین سینٹ نے ٹول ٹیکس پر  استثنیٰ لینے سے معذرت کرلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (آن لائن)  چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نے  ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کے معاملے پر چیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کردیا۔ چیرمین سینیٹ کی ہدایت پر اراکین سینٹ نے ٹول ٹیکس پر استثنیٰ لینے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطا بق فیصلہ موجودہ معاشی  اور سیلاب کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا۔ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینٹ سیکرٹریٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ نے سیکرٹری مواصلات، چیرمین این ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام کے مراسلہ ارسال کر دیا 
 اراکین سینٹ

مزید :

صفحہ آخر -