فضل الرحمان اسلام نہیں اقتدار کیلئے سیاست کررہے ہیں، اسد قیصر

فضل الرحمان اسلام نہیں اقتدار کیلئے سیاست کررہے ہیں، اسد قیصر

  

 پشاور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اسلام نہیں اقتدار کے لئے سیاست کررہے ہیں۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے خلاف دائر کیس کی سماعت کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں سابق سپیکر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے ہمیں انصاف ملے گا، ہم جنس پرستی کے حوالے سے جو قانون بنایا گیا تھا موجودہ حکومت نے اس کی شکل بگاڑ ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کا پہلے فرانس کے متعلق کیا موقف تھا اور اب کیا ہے۔ عمران خان جب فرانس کے صدر سے ملے تھے تو مولانا فضل الرحمان ہم تنقید کررہے تھے اور شہباز شریف کی فرانس کے صدر سے ملاقات پر فضل الرحمان خاموش ہے۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، آج حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جلوس اور احتجاجی جلسوں میں عمران خان اور تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں۔

 اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -