چیئرمین واپڈا کا زیر تعمیردیا مر بھاشا ڈیم کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

چیئرمین واپڈا کا زیر تعمیردیا مر بھاشا ڈیم کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ ...

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی نے چلاس شہر سے 40 کلو میٹرزیریں جانب دریائے سندھ پر زیر تعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر بھی دورے میں اْن کے ہمراہ تھے چیف ایگزیکٹو آفیسر دیا مر بھاشا ڈیم کمپنی، چیف ایگزیکٹو آفیسردیا مر بھاشا کنسلٹنٹس گروپ اور تعمیراتی کمپنیوں پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کے نمائندے بھی اِس موقع پر موجود تھے۔چیئرمین واپڈا نے ڈائی ورشن ٹنل، ڈائی ورشن کینال، مین ڈیم اور زیر تعمیر پل سمیت منصوبے کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ قبل ازیں پراجیکٹ انتظامیہ نے بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا کو دیا مر بھاشا ڈیم کے اہداف اور منصوبے پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین کو بتایا گیا کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل کیلئے 2029ء کا ہدف مقرر کیا گیا ہے چیئرمین نے پراجیکٹ ٹیمز پر زور دیا کہ اس منصوبے کو  جلد مکمل کیا جائے۔

چیئرمین واپڈا

مزید :

صفحہ آخر -