لیہ سے 30ٹن آٹا لے کرکوئٹہ جانے والا ٹرک پکڑا گیا

لیہ سے 30ٹن آٹا لے کرکوئٹہ جانے والا ٹرک پکڑا گیا

  

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)آٹے کے بحران کے خدشات کے بعث حکومت پنجاب نے پنجاب بھر سے دیگر صوبوں کے لیے گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر رکھی ہے،گزشتہ روز لیہ چوک اعظم سے عرفان ٹریڈرز والہ لیہ سے کوئٹہ کے لیے ٹرک گاڑی نمبر 103 پی کے ایف پر 4بجے صبح ٹالیکرکر جا رہا تھا کہ تونسہ بیراج پر فوڈ گرین انسپکٹر محمد عمیر نے مخبری پر ناکہ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

 کے دوران مذکورہ ٹرک کو پکڑ لیا اور آٹے کو قبضہ میں لے لیا،ٹرک میں 30ٹن ٹا لوڈ تھاجو کہ کوئٹہ بھیجا جا رہا تھا،ٹاسے لوڈ ٹرک کو تھانہ صدر کوٹ ادو کے حوالے کرتے ہوئے فوڈ گرین انسپکٹر محمد عمیرنے عرفان ٹریڈرز کے خلاف استغاثہ بھجوادیا،پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے فوڈ گرین انسپکٹر محمد عمیر کی مدعیت میں عرفان ٹریڈرزکے خلاف زیر دفعہ 3/6 کے فوڈ سٹف کنٹرول ایکٹ 1958 کے تحت مقدمہ درج کرلیا پندرہ سو تھیلا آٹاگاڑی نمبر tkf/103پرڈرائیور شیر ایار خان    سمگلنگ کرکے لیجا رہا تھا یہ ہیڈ تونسہ بیراج پر محمد عمران اور محمد زبیر چوکیدار نے روکا تو گاڑی میں پندرہ سوٹا کا  تھیلا جس کا وزن 30 ٹن بنتا ہے لے کر جا رہا تھاجس کے پاس تجدید شدہ فوڈ گرین لائسنس بھی نہ تھا پولیس تھانہ صدر نے  فوڈ گرین انسپکٹر محمد عمیر انچارج مرکز خریداری گندم کوٹ ادو کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -