ضلعی ہسپتال لودھراں کیلئے طبی مشینری خریداری کی منظوری
لودھراں (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر رائے محمد یاسر بھٹی کی زیر صدارت منعقدہ ہیلتھ کونسل کے21ویں اجلاس میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر بائیو میڈیکل آلات کی مرمت و دیکھ بھال اور طبی مشینری کی خریداری کیلئے حتمی منظوری دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں میں منعقدہ ہیلتھ کونسل کے 21 ویں اجلاس میں خریداری کیلئے پیش کردہ طبی آلات، مشینری کی مرمت و بحالی اور خریداری پر 1 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی۔ ڈپٹی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
کمشنر نے ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں ایکسین بلڈنگ اور ایس ڈی او بلڈنگ کی مسلسل ناقص کارکردگی اور اجلاس میں غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک احمد فراز اعوان کو ہیلتھ کونسل کے اہم ترین اجلاس میں غیر حاضری پر ایکسین بلڈنگ اور ایس ڈی او بلڈنگ کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں بائیو میڈیکل آلات کی مرمت کے تحت فوٹو تھراپی مشین، کیمسٹری اینالائزر، الیکٹرولائٹ اینالائزر، ہمالیٹ پلس، بے بی وارمرز، او ٹی پورٹبل لائٹس، سکشن مشین، ڈینٹل یونٹ سمیت دیگر طبی مشینوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک احمد فراز اعوان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شوکت علی اعجاز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عثمان سمیت ہیلتھ کونسل ممبر عابد منگلا سمیت ممبران اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔