ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے متحرک
ملتان(سپیشل رپورٹر)شہر اولیاء میں ڈینگی پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈینگی لاروا کی افزائش (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
روکنے کے لئے متحرک ہوگئی ہے اور کمپنی کے سی ای او محمدفاروق ڈوگر کی ہدایت پر قبرستانوں کی صفائی کے لئے خصوصی آپریشن لانچ کردیا گیا ہے۔شہر کے تمام قبرستانوں سیکوڑا، گھاس اور کباڑ کی صفائی شروع کردی گئی۔اس کے علاوہ قبرستانوں میں پرندوں کے لئے رکھے گئے پانی کے برتنوں کو بھی واش کیا جارہا ہے۔سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اس سلسلے میں بتایا کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈینگی سرویلنس میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور شہر کے تمام قبرستانوں کی مرحلہ وار صفائی شروع کردی گئی ہے جبکہ ڈینگی کی افزائش کا سبب بننے والے ویسٹ کو لفٹ کیا جارہا ہے۔