ڈینگی وائرس، ملتان 27 رحیم  یارخان میں 3مریض زیر علاج

 ڈینگی وائرس، ملتان 27 رحیم  یارخان میں 3مریض زیر علاج

  

ملتان،رحیم یارخان(وقائع نگار،نمائندہ پاکستان)ملتان میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہونے لگا نشتر ہسپتال میں ڈینگی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

کے شبہ میں کل 27 مریض زیر علاج 21 مریضوں میں ڈینگی کے مریض کی تصدیق ہو گئی جبکہ چھ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کل نئے گیارہ مریض داخل ہوئے ہیں واضح رہے کہ ملتان میں ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈینگی کے خاتمے کے لئے فرضی کارروائیاں کرنے تک محدود ہے جسکی وجہ سے یہ مرض کم ہونے کی وجہ سے بڑھ رہا ہے 

ڈینگی وائرس کے شبہ میں مزید 3 افراد ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔عباسیہ ٹاؤن کی 22 سالہ حفضہ بی بی گلشن عثمان کا 24 سالہ فیضان خان اور بلجیم چوک کے 40 سالہ رضوان کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے ڈینگی وارڈ منتقل کر دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -