کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے معیشت پرمثبت اثرات ہونگے،ملک ربنواز

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے معیشت پرمثبت اثرات ہونگے،ملک ربنواز

  

ملتان(اے پی پی)نامورماہر معیشت ایوان تجارت وصنعت ملتان کی مجلس عاملہ کے سابقہ رکن روٹری کلب کے سابق ڈپٹی گورنرملک ربنوازنے کہاہے کہ پاکستان کے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 19فیصدکمی خوش آئندہ ہے اوراگریہ رجحان برقراررہاتواس کے پاکستان کی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس خسارے میں کمی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں درآمدات کم ہوئیں اوربرآمدات قدرے بہتررہیں۔درآمدات میں کمی کی اصل وجہ یہ ہے کہ درآمدکنندگان ڈالرمہنگاہونے کی وجہ سے سامان درآمدنہیں کررہے۔اسی طرح بڑی گاڑیوں کی درآمدبھی ڈیوٹیوں میں اضا فے کی وجہ سے کم رہی۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ ہماری برآمدات بھی کم ہوئیں لیکن مجموعی طورپریہ کمی اتنی زیادہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت بہت کم ہوگئی ہے لیکن ہمارے پاس پہلے سے تیل کاجوسٹاک موجودہے اس کے نتیجے میں تیل کی درآمدکی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ اگلے 2ماہ بھی یہی صورت حال برقراررہے گی دسمبرکے بعدشاید اس میں ردوبدل ہوتاہم اس بارے میں قبل ازوقت کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -