تھانہ قطب پور کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد زخمی

تھانہ قطب پور کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد زخمی

  

ملتان(وقائع نگار)تھانہ قطب پور کے علاقے میں جوا کھیلنے کی اطلاع دینے پر فائرنگ کا واقعہ ہوا، جس میں چار افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

گیا ہے پولیس حکام کے مطابق دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کاشف، بلال، ارشد اور الطاف کو زخمی کیا جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں نے پہلے پولیس کو اطلاع دی کہ یہاں چند لوگ جوا کھیل رہے ہیں، پولیس ٹیم موقع پر گئی لیکن اسے معمول کا تنازعہ قرار دے کر واپس چلی ائی، جس کے بعد دو افراد نے اطلاع دینے والوں پر فائرنگ کر دی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -