کپاس کی چنائی میں احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں،ثاقب عطیل

کپاس کی چنائی میں احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں،ثاقب عطیل

  

ملتان،بہاولپور،لودہراں (سپیشل رپورٹر،  ڈسٹرکٹ بیورو،نمائندہ پاکستان،)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے لودھراں اور بہاولپور کا دورہ کیا۔انہوں نے کپاس کے نمائشی پلاٹس کو چیک کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی بہتر قیمت کی بدولت آئندہ سال بھی کپاس کا زیر (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

کاشت رقبہ بڑھنے کے روشن امکانات ہیں۔ امسال غیر معمولی بارشوں کے باوجود کپاس کی فصل کاشتکاروں کیلئے نقصان کا باعث نہیں بنی۔ زرعی زہروں کے کم استعمال کی وجہ سے لاگت کاشت میں بھی واضح کمی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتے گلابی سنڈی سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ کاشتکار جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق بوٹینیکل ایکسٹریکٹس اور کیمیائی زہروں کے سپرے شیڈول پرعملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ گلابی سنڈی کے ساتھ ساتھ سفید مکھی کو بھی کنٹرول کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی چنائی میں تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -