سیف سٹی پراجیکٹ شہر کی اہم ضرورت ہے،خواجہ سلیمان صدیقی

 سیف سٹی پراجیکٹ شہر کی اہم ضرورت ہے،خواجہ سلیمان صدیقی

  

ملتان(نیوزرپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے تاجر برادری پولیس کے ساتھ ہمہ قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے  سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے چھوٹے تاجر ہی نہیں بلکہ عوام بھی عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔اس موقع پرصدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

نے کہا کہ تاجر برادری کے تحفظات کو سنجیدگی سے دور کیا جائے بڑھتے ہوئے سنگین جرائم پر قابو پانے کے لیے اچھی شہرت کے حامل ایس ایچ او ز کو تھانوں میں تعینات کیا جائے۔صدر ملتان خالد محمود قریشی نے کہا کہ مارکیٹس اور بازاروں میں پولیس گشت بڑھایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کو ڈی آ ئی جی بننے پر تاجر رہنماں کے وفد کے ہمراہ ان کے آ فس میں مبارکباد دئیے جانے کے موقع پر کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پرسی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے اور پولیس افسران کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -