کسان اتحاد کے زیراہتمام اے سی آفس میلسی کے باہر احتجاجی دھرنا دیاگیا

کسان اتحاد کے زیراہتمام اے سی آفس میلسی کے باہر احتجاجی دھرنا دیاگیا

  

 میلسی(نمائندہ پاکستان)دیگر اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کی طرح میلسی میں بھی ضلعی صدر کسان اتحاد وہاڑی حقنواز (بقیہ نمبر68صفحہ7پر)

بھٹی کی قیادت میں اے سی دفتر میلسی کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا گیا۔ ضلعی صدر وہاڑی حقنواز بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کسانوں اور گھریلو صارفین پر ناجائز ٹیکسز کی مد میں قیامت ڈھا رہی ہے۔ ٹیکسز کی بھرمار کیوجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جعلی ڈی اے پی اور یوریا کھاد مہنگی ہونے کی باوجود بلیک میں فروخت جاری ہے انتظامیہ کی بے حسی ایک سوالیہ نشان ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -