گٹکا فروخت کرنے پر ڈرنک کارنر مالکان کیخلاف مقدمہ درج

گٹکا فروخت کرنے پر ڈرنک کارنر مالکان کیخلاف مقدمہ درج

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں صحت دشمن عناصر کے خلاف سرگرم ہیں۔ملتان میں گٹکا فروخت کرنے پر ڈرنک کارنر ملکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ اسی طرح ملتان میں فریزر سے بدبو آنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ اس کے علاؤہ وہاڑی کے(بقیہ نمبر70صفحہ7پر)

 علاقے میلسی میں ریسٹورنٹ کو فریزر میں گندے ٹماٹر، حشرات کی بھرمار ہونے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں میلسی میں زنگ آلودہ کنٹینرز کو برف کے بلاکس بنانے کیلیے استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید وہاڑی میں کریانہ سٹور کو چیکنگ کے دوران ایکسپائرڈ اشیاء پاے جانے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری خوراک کا مشن جاری رہے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -