عوام کی امیدوں کا واحد مرکز عمران خان ہیں،زین قریشی

عوام کی امیدوں کا واحد مرکز عمران خان ہیں،زین قریشی

  

ملتان(نیوزرپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی مخدومزاد ہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ پی پی ن لیگ کی قیادت کی کرپشن اور بدعنوانیوں کی وجہ سے عوام میں اپنا اعتماد کھو چکی ہیں۔ دونوں جماعتوں کے نظریاتی کارکن بھی ان سے بدظن ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کے کارکن نظریاتی اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان کے عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے عمران خان کی ایک کال پر عوام سڑکوں پرپہنچ گئے۔ان(بقیہ نمبر74صفحہ7پر)

 خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل چاہ وسلی والہ، قادرپور راں میں این اے 157 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر را ں اورعمائدین علاقہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے کہا عوام 16اکتوبر کو بلے پر نشان لگا کر امپورٹڈ حکمرانوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کا جواب دیں گے۔اس موقع پر ملک واصف مظہر راں، ثاقب محمود مہے، ملک اشفاق، حاجی خان بیگ لودھرا، یحیی گجر، عاشق خان کھیڑا، پیر محمد شاہ اور دیگر اکابرین بھی ہمراہ موجودتھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -