بلال یاسین قاتلانہ حملہ کیس، وکلاء سے دلائل طلب 

بلال یاسین قاتلانہ حملہ کیس، وکلاء سے دلائل طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمابلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کے مقدمہ کی سماعت3اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء سے دلائل طلب کرلئے ملزم میاں وکی سمیت دیگر کی دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی توزیر حراست ملزم ماجد حسین اور کاشف عرف کاشی کو عدالت پیش کیا گیا،ملزموں کے وکیل کا موقف ہے کہ ملزم میاں حسیب وکی اور مدعی بلال یاسین کے درمیان پرانی دشمنی چل رہی تھی، یہ دہشت گردی کا کیس نہیں  عدالت سے استدعاہے کہ دہشت گردی کی دفعات کوختم کیاجائے،ملزمان کے خلاف تھانہ داتا دربار پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -