کانسٹیبل قتل کیس، ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت آج تک ملتوی

کانسٹیبل قتل کیس، ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت آج تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں کانسٹیبل کمال احمد کو شہید کرنے کے مقدمہ میں ملزم عکرمہ بخاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت آج23ستمبر تک ملتوی کردی مقتول کانسٹیبل کا بھائی مقدمہ کی پیروی کیلئے عدالت میں پیش ہوا دوران سماعت مقتول کے اہل خانہ نے وکیل نے دلائل دینے کیلئے مزید مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرلیا، اس کیس میں ملزم کی جانب سے فریاد علی شاہ ایڈوکیٹ پہلے ہی دلائل دے چکے ہیں 

جبکہ مقدمہ میں شریک ملزم کے والد ساجد حسین بخاری کی ضمانت عدالت پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -