اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواستوں پرحکومت سمیت مدعاعلیہان سے جواب طلب

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواستوں پرحکومت سمیت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے  جسٹس شجاعت علی خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواستوں پروفاقی حکومت  الیکشن کمیشن اورنادرا سمیت مدعاعلیہان سے آئندہ سماعت پرجواب طلب کر لیا عدالت نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔

 درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ اوورسیز پاکستانی زرمبادلہ ملک میں بھیجتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

علاقائی -