یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا ممبر بنائے جانے کیخلاف درخواست واپس لے لی

    یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا ممبر بنائے جانے کیخلاف درخواست واپس لے لی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس شاہد وحید نے  تحریک انصاف کے ایم پی اے کو جھنگ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا ممبر بنائے جانے کے خلاف دائردرخواست واپس لے لی، دوران سماعت سرکاری وکیل نے محمد شہبازایم پی اے کو جھنگ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن پیش کردیاجس پردرخواست گزار نے ایم پی اے کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی بناء پر درخواست واپس لے لی،درخواست گزار ایم پی اے معاویہ اعظم کے وکیل کا موقف تھاکہ ان کے موکل کو5سال کیلئے سنڈیکیٹ کاممبر بنایاگیا،حکومتی تبدیلی کے ساتھ ہی عہدہ کی معیاد مکمل کئے بغیر  عہدہ سے ہٹا دیا گیا،سپیکرپنجاب اسمبلی نے غیر قانونی طور پرپٹیشنر کو عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کیا عدالت سے استدعاہے کہ محمد شہبازایم پی اے کی جھنگ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے عہدہ پر تعیناتی غیرقانونی ہے۔

مزید :

علاقائی -