بغیر ٹینڈر رقم جاری کرنے پر ترمیمی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی ہائیکورٹ میں چیلنج 

  بغیر ٹینڈر رقم جاری کرنے پر ترمیمی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی ہائیکورٹ میں ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں بغیر ٹینڈر سرکاری ایڈرورٹائزمنٹ کی رقوم جاری کر نے پرترمیمی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کو چیلنج کردیا گیا یہ درخواست مدثر بٹ وغیرہ نے اپنے وکیل دانش حمید کی وساطت سے دائر کی جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ ترمیمی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی بنیادی حقوق کے خلاف ہے،ترمیمی پالیسی کے تحت 20لاکھ روپے تک سرکاری اشتہارات کے لئے ٹینڈر ختم کردیاگیا ترمیمی پالیسی میں غیرقانونی طور پرسرکاری اشتہارات کیلئے دو نجی اداروں کی ممبرشپ لازمی قرار دی گئی ہے،سی پی این ای اور اے پی این ایس کی ممبرشپ لازمی قرار دیا جانا عوامی مفادات کے خلاف ہے  20لاکھ سے اوپر کی رقوم والے سرکاری اشتہارات صرف دو قومی اخبارات کودینا شفافیت کے اصولوں کی نفی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ترمیمی پالیسی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -